تکثیری معاشرہ اور ہمارا مطلوبہ رویہ - قسط ۴

جمعرات, اگست 15, 2013 عرفان وحید 0 Comments

امت مسلمہ کا دعوتی تناظر:  ایک ایسی امت کے لیےکردار کی یہی وہ مطلوبہ تبدیلی ہے جس کا نصب العین، تمام چیزوں سے یکسو کرکے، اللہ نے صرف یہ متعین کیا ہےکہ وہ لوگوں پر اللہ کی شہادت قائم کریں، صراطِ مستقیم کی دعوت دیں، یعنی اپنے خودساختہ خداؤں اور دیوتاؤں کے استبداد اور انھیں جیسے انسانوں کے جبر سے نجات دلائیں جو دولت و قوت کے زور پر انسانوں پر ظلم کرتے ہیں، اور ایک نظام عدل و قسط قائم کریں۔ اس منصب کی خاطر ہمیں پھر سے قرآن و سنت سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی۔ابدی ہدایت کے سرچشمہ سے روشنی کا یہ اکتساب دور آئند اور دعوت کے حرکی تناظر میں ہونا چاہیے۔ اور اس امر کے احساس کے ساتھ کہ ہم نوع انسانی کا حصہ ہیں اور اسکی اخروی فلاح کے لیے درد مندانہ احساس رکھتے ہیں۔